23 اکتوبر 2011 - 20:30

دسیوں ملکوں نے ترکی میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی پیش کش کی ہے۔ ان ملکوں میں ایران، پاکستان جرمنی، برطانیہ، روس، اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ابنا: ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے ترک ہم منصب داود اوغلو سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے زلزلے سے متاثر ہونے والوں ، ترکی کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے امداد بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی میں شعبہ امداد کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے ترکی کے وان علاقےمیں زلزلہ زدگان کے لئے پچاس خیمے لگا دئے ہیں۔ محمود مظفر نے کہا کہ ترکی نے وان علاقے کا ایک حصہ ایرانی امدادی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے تا کہ ایرانی ٹیم وہاں پر زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو طبی امداد پہنچاسکے۔ترکی کے مشرقی علاقے میں جس کی سرحدیں ایران سے ملتی ہیں سنیچر کو زبردست زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ دو بتائي گئي تھی ۔ ترکی کے وزیرداخلہ کے مطابق اس زلزلے میں دوسو سے زائد افراد مارے گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ..........

/169